تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:24

قاہرہ میں ٹینکوں کا سڑکوں پر گشت،اقتدار پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے،مصری فوج

جیو نیوز - قاہرہ …مصر کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال میں اب یہ اطلاع آئی ہے کہ مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے ساتھی صدارتی محل سے نکل کرنامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ،عرب ٹی وی نے بتایا ہے کہ مختلف صوبوں میں مصری فوج کے ٹینکوں کاسڑکوں پرگشت جا ری ہے ۔جبکہ فضائیہ کے طیارے بھی مسلسل نگرانی کرتے نظر آرہے ہیں،ادھر برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجی دستے التحریراسکوئراورقاہرہ یونیورسٹی کی جانب بڑھ رہے ہیں،جبکہ مصری فوج اورصدرمحمدمرسی کے حامیوں میں جھڑپوں کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ایک اور خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حکومتی مظاہرین کومنتشرکرنیکے لیے مصری فوج نے ہوائی فائرنگ کی ہے ۔دریں اثناء صدر ڈاکٹر مرسی نے کہا ہے کہ وہ اندرونی یابیرونی ڈکٹیشن قبول نہیں کرینگے،انھوں نے فوج سے اپناالٹی میٹم واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔جبکہ انکے حامی، اخوان المسلمون کے ترجمان نے کہا ہے کہ مصرمیں پوری طرح فوجی بغاوت کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس صورتحال پر امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اخوان المسلمون کے کچھ رہنماگرفتارکرلیے گئے،امریکی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ خوان المسلمون نے موجودہ صورتحال کوبغاوت قراردیدیا۔علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق مصری فوج نے اقتدارپرقبضے کی خواہش کی تردیدکردی،فوج کا کہنا ہے کہ وہ اقتدارپرقبضہ نہیں چاہتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.