تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:0

مصری عوام بغاوت کیخلاف پرامن احتجاج کریں: مرسی

جیو نیوز - قاہرہ… مصر میں اخوان المسلمون کے ٹی وی چینل اور 4دیگر مذہبی چینلز سمیت 5چینلز کی نشریات روک دی گئی ہیں۔ دوسری طرف حکومتی تختہ الٹے جانے کے بعد مرسی کا پیغام سامنا آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مصری عوام بغاوت کیخلاف پرامن احتجاج کریں۔ مصری آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فوج اورپولیس کسی بھی پرتشددکارروائی سے نمٹے گی، جبکہ شیخ الازہراحمد الطیب نے بھی فوج کے فیصلے کی تائیدکی ہے۔ محمدمرسی کی حکومت برطرف کئے جانے کے بعد مصر بھر میں جشن کا سا سماں ہے جبکہ تحریر اسکوائر پر آتش بازی کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.