3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:16
قاہرہ: میں بدستور ملک کاآئینی صدرہوں،محمدمرسی
جیو نیوز - قاہرہ…مصری فوج کی بغاوت کے بعدمرسی کا انٹرنیٹ پرپیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بدستور ملک کے آئینی صدر ہیں، جو کچھ ملک میں ہواوہ فوجی بغاوت ہے، مصر میں عوام سے ان کا حق چھیناگیاہے۔ ویڈیو پیغام میں مرسی کا کہنا تھا کہ مصری عوام کی خواہشات پرڈکیتی ماری گئی ہے۔ مرسی کا پیغام کچھ دیربعدانٹرنیٹ سے ہٹادیاگیا۔