تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 3:39

مصر: مرسی وزارت دفاع کی عمارت میں نظربند، جھڑپوں میں 14ہلاک

جیو نیوز - قاہرہ… مصری فوج نے مصر کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کا بعد انہیں وزارت دفاع کی عمارت میں نظربندکردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل مرسی کوایک فوجی عمارت میں رکھاگیاتھا۔ اخوان المسلمون کے مطابق مرسی کے دیگر ساتھی فوجی عمارت میں ہی نظر بندہیں۔ دوسری طرف مرسی کی معزولی کے بعد سے مصرکے مختلف شہروں میں مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اب تک جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک اور 350 سے زا ئد زخمی ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.