4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:16
نیلسن منڈیلا کے 1961ء میں پہلے ٹی وی انٹرویو کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی
جیو نیوز - کیپ ٹاوٴن…این جی ٹی…جنوبی افریقہا کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلاکے کسی بھی ٹی وی کو دیے جانے والے پہلے انٹرویو کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ نیلسن منڈیلا نے برطانیہ کے نجی ٹی وی چینل انڈیپنڈنٹ ٹیلویژن نیوز (ITN) کو یہ انٹرویو مئی 1961ء میں 42سال کی عمر میں دیا تھا جب وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے کسی خفیہ مقام پر روپوشی اختیار کیے ہوئے تھے۔ بعد ازاں اسی سال منڈیلا کو بغاوت کے الزام میں گرفتارکرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اپنی زندگی کے 27سال اسیری میں گزارنے کے بعد بلآخر انہیں آزادی نصیب ہوئی۔ واضح رہے کہ سابق جنوبی افریقی صدر منڈیلا آج کل شدید علیل ہیں اور کئی روز سے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں جس کے باعث اُن سے جڑی ہر چھوٹی بڑی خبر، اشیاء اور غیر معمولی قسم کی ویڈیوز کو بے پناہ اہمیت دی جارہی ہے۔