تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:9

امریکا کی مصر سے اپنے غیر ضروری سفارتی عملے کو انخلاء کی ہدایت

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکا نے مصر میں اپنے غیر ضروری سفارتی عملے کو انخلاء کی ہدایت کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ویب سائٹ پر اپنے انتباہی بیان میں کہا ہے کہ مصر میں موجود سیاسی کشیدگی اور بحران کے باعث قاہرہ میں موجود ہمارے غیر ضروری سفارتی اسٹاف اور ان کے اہل خانہ کو فوری طورپروطن واپس لوٹ جاناچاہئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مصر میں غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.