4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:41
مصر کے چیف جسٹس عدلی منصور نے عبوری صدرکاحلف اٹھالیا
جیو نیوز - قاہرہ …مصر کے چیف جسٹس عدلی منصور نے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ،محمد مرسی کی برطرفی کے بعد انہیں فوجی حکم کے ذریعے اس منصب پر فائز کیا گیا۔قاہرہ میں آئینی عدالت میں عدلی منصور نے خود ہی عبوری صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا، فوجی حکم کے مطابق وہ نئے صدر کے انتخاب تک اس عہدے پر رہیں گے، جس کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے، مصری مظاہرین کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عوام انقلاب کو واپس درست راستے پر لے آئے ہیں۔