تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:20

چین میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، 19 افراد ہلاک

جیو نیوز - بیجنگ …چین میں موسلادھار بارشوں سے 9 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ حیلونگ جیانگ میں کئی کھیت اور گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ انیس افرادہلاک ہوگئے۔ تیز بارشوں سے سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ادھر پڑوسی ملک منگولیا میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک اور 9ہزار متاثر ہوئے۔ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد39 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔ صوبہ حیبی میں بارشوں کی وجہ سے دریا میں پانی کی سطح بدستور بلند ہورہی ہے،جہاں دو بچے ڈوب کرجاں بحق ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.