4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:52
کمپیوٹر ماوٴس کے موجد ڈاوٴگ انجلبارٹ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
جیو نیوز - کیلیفورنیا … کمپیوٹر ماوٴس کے موجد ڈاوٴگ انجلبارٹ امریکا میں منگل کے روز 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ڈاوٴگ انجلبارٹ نے 1960 کی دہائی میں لکڑی کے خول اور دھات کے 2 پہیوں کی مدد سے ماوٴس ایجاد کیا تھا۔ عام لوگوں کے استعمال میں آنے سے بہت پہلے ڈاوٴگ نے ماوٴس بنالیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کیلیفورنیا کے ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ای میل، ورڈ پروسیسنگ اور ویڈیو ٹیلی کانفرنسز پر بھی ابتدائی کام کیا تھا۔