تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 21:53

تارکین وطن نے یونان میں اسلام کی درست عکاسی کی،یونانی وزیرمذہبی امور

جیو نیوز - ایتھنز…سکندرریاض چوہان…ترکوں نے اسلام کی درست عکاسی نہیں کی ۔لیکن دیگر مسلمان ممالک سے اسلام کے تعارف نے ہم کوآگاہ کیاکہ اسلام ناصرف امن وآشتی بلکہ بھائی چارے کی اعلیٰ روایات لیے ہوئے ہے یہ بیان یونان سیکریٹری مذہبی اموریورگوس کالنجیس نے پاک ہلینک کلچرل اینڈ ویلفئیرسوسائٹی کے زیراہتمام ہونے والے ایک سیمنیار میں دیا۔ان کاکہناتھاکہ یونان پرترک قبضے کے دوران یونانی عوام کوترک اسلامی روایات میں کسی قسم کے برداشت اورامن کی مثال نہیں ملتی تاہم یونان میں موجود دیگر مسلم تارکین وطن کی وجہ اسلام کی اصل تصویر دیکھنے کوملی ہے اس لیے حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ ہم ایتھنز میں حکومتی اخراجات کے تحت مسجد کی تعمیرکررہے ہیں جس کاعدالت سے فیصلہ ہونے کے بعدفوری تعمیرشروع کرنے کاارادہ ہے اوراس کاتمام فنڈ بھی حاصل کیاجاچکاہے۔ان کاکہناتھاہم چاہتے ہیں کہ یونان میں بسنے والے مسلمان تارکین وطن کویکساں شہری ومذہبی حقوق فراہم کیے جائیں جس کے لیے حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے اوراس کے لیے یونان کے تمام ادارے بھی کام کررہے ہیں۔ یونانی پولیس کے سربراہ یورگوس میچاس نے کہاکہ حکومت یونان نے تمام مساجد اورمذہبی عبادات گاہوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہوئے ہیں اورحکومت کی جانب سے کوشش کی جاتی ہے کہ تمام مسلمان اوردیگر مذہبی فرقہ جات آزادانہ اپنی مذہبی عبادات کرسکیں۔ان کاکہناتھاکہ مسلمان تارکین وطن یونانی معاشرے میں اہم کرداراداکررہے ہیں، بعض نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستانی اورمسلم یونین آف گریس کولکھے جانے والے خطوط پرحکومت نے فوری عمل کرتے ہوئے تمام مذہبی مقامات پرسکیورٹی کوممکن بنادیاہے اورامید ہے کہ اس طرح کاکوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ پیرفیاض الحسن قادری اورپیرعثمان افضل قادری نے بھی حکومت یونان کاشکریہ اداکیا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں خودکش حملے کرنے والے بھٹکے ہوئے لوگ ہیں جن کااسلام سے دوردورکاکوئی واسطہ نہیں ہے اورنہ ہی کوئی مسلمان ملک یااسلام کسی غیرمسلم کے قتل کی اجازت دیتاہے ۔سیمینارکے اختتام پرپاک ہیلنک کلچرل اینڈ ویلفئیرسوسائٹی کے صدسیدمحمدجمیل نے تمام شرکا اورمہمانوں کاشکریہ اداکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.