تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 15:19

مصر:محمد مرسی کے حامیوں کی ریلی، ہزاروں افرادشریک،مظاہرین پر فائرنگ

جیو نیوز - قاہرہ…مصری دارالحکومت کے علاقے نصرسٹی میں نمازجمعہ کے بعد محمد مرسی کے حامیوں کی ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔جبکہ افریقی یونین کی جانب سے مصر میں جمہوری صدر کی سبکدوشی پرمصر کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ دو روز قبل فوجی بغاوت کے نتیجے میں سبکدوش ہونے والے محمد مرسی کی حکومت کے حا می بڑی تعداد نماز جمعہ کے بعد رابعہ ال عداویہ مسجد کے باہر جمع ہیں۔ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے مرسی کے حامی فوجی آمریت پر سخت سراپا احتجاج ہیں۔اخوان المسلمون کی جانب سے مرسی حکومت برطرف کئے جانے پر نمازجمعہ کے بعد کئی شہروں میں پر امن احتجاج کی کال دی گئی ہے۔قاہرہ میں ری پبلی کن گارڈز کے ہیڈکواٹر کی جانب مرسی کے حامیوں نے پیش قدمی کی کوشش کی ہے۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔سابق صدر محمد مرسی کے مخالفین نے فوجی بغاوت کی حمایت میں فوری طورپر ملک بھر میں مظاہروں کی اپیل کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.