تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:22

بہارمیں مہابودھیمندر میں 9دھماکے، 2 غیرملکیوں سمیت 5 افراد زخمی

جیو نیوز - پٹنہ…بھارتی ریاست بہارمیں مہابودھی ٹیمپل کمپلیکس میں 9دھماکوں سے 2 غیرملکیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پٹنہ سے 110 کلومیٹر دور بدھ گیا کے علاقے میں صبح ساڑھے پانچ بجے دو مندروں اور مہاتما بدھ کی یادگار کے قریب دھماکے ہوئے،دھماکوں کی شدت زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے مندروں اور یادگار کو کوئی قابل ذکر نقصان نہیں پہنچا۔ یونین ہوم سیکرٹری نے اسے دہشتگردانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے متاثرہ مقامات کا محاصرہ کرلیا ، مہابدھی مندر کے قریب سے دو بم بھی برآمد ہوئے۔سن 2002 میں یونیسکو نے اسے عالمی ورثے کا درجہ دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.