تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:23

تھائی لینڈ میں پولیس والوں کو توندیں کم کرنے کا الٹی میٹم مل گیا

جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ میں پولیس والوں کو توندیں اورپھیلتے جسم کو قابو میں رکھنے کی ہدایت کردی گئی، 12 دن میں وزن گھٹانے کا الٹی میٹم مل گیاہے ،اعلان کے بعد تھائی لینڈ میں پولیس والوں کا نیا امتحان شروع ہوگیا ہے،حکام نے کہہ دیا بڑی بڑی توندیں اور بھاری بھرکم جسم نہیں چلے گا، 12 دن میں وزن گھٹائیں ،بنکاک کے فٹنس کیمپ میں 51 مرد ا ور 9 خواتین پولیس اہلکاروں نے ٹریننگ بھی شروع کردی ہے،جس میں صبح سویرے اٹھنا، ورزش کرنا، ایروبکس اور ڈانس کے ساتھ صحت مند غذا کا استعمال بھی شامل ہے۔پروگرام کے آخر میں زیادہ سے زیادہ وزن گھٹانے والے کو 160ڈالر کیش پرائز بھی ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.