7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:23
مشرقی چین میں شدید موسمی بارشوں سے معمولات زندگی مفلوج
جیو نیوز - بیجنگ…مشرقی چین میں شدید موسمی بارشوں سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔چین کے صوبے انہوئی میں جمعرات سے ہفتے تک ہونے والی بارشوں نے کاروبار زندگی بری طرح متاثر کردیئے ہیں ۔چین کا شہر ٹونگ لینگ تالاب کا منظر پیش کررہا ہے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے گاڑیاں پانی میں تیررہی ہیں ،جبکہ کئی شہروں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔پانی میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کردیا گیا ہے۔بجلی کی بحالی اور نکاسی آب کا عمل بھی جاری ہے۔