8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 5:11
امریکا: الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ سمیت 10 افرادہلاک
جیو نیوز - نیویارک… امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ ائیر پورٹ پر گر کرتباہ ہوگیا، حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق ریاست الاسکا کے soldotana ائیر پورٹ پرطیارے کے پرواز بھرتے ہی حادثے پیش آیا، طیارے میں سوار پائلٹ اور 9 مسافروں سمیت تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی ، فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں مدد کی ، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔