تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:57

چین:سابق وزیر ریلوے کو کرپشن کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں سابق وزیر ریلوے کو کرپشن کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔ بیجنگ کی ایک عدالت نے سابق وزیر ریلوے لیو ژجن کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا جرم ثابت ہونے پرمعطل سزائے موت سنائی ہے۔ چینی قانون کے مطابق معطل سزائے موت بالعموم عمر قید میں تبدیل ہو جاتی ہے، ایک لاکھ ین سے زائد کی کرپشن کرنے والے کو سزائے موت دی جاتی ہے۔ سابق وزیر ریلوے پر تیرہ کروڑ ڈالر کی خوردبرد کا الزام تھا۔لیو کو 2003 میں ریلوے کا سربراہ مقرر کیا گیا اور آٹھ سال بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ انہیں گذشتہ سال نومبر میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.