تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:5

قاہرہ، فوج کی مظاہرین پرفائرنگ ،51 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

جیو نیوز - قاہرہ…قاہرہ میں ری پبلکن گارڈ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر فوج نے مظاہرین پرفائر کھول دیئے ،جس سے 51 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے۔دریائے نیل کے کنارے آباد شہر قاہرہ جس کی فضائیں دو سال قبل آمریت مخالف نعروں سے گونج رہی تھیں آج انھیں گلیوں میں جمہوری نظام کی طرف داری کے نعروں کا شور ہے۔ سابق مصری صدر مرسی کی کرسی چھنی تو مرسی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔ مرسی کے حامیوں کا تحریر اسکوائر پر دھرنا اور احتجاج پانچویں روز میں داخل ہوا تو فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ،ریپبلیکن ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گئی ،قاہرہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ بپھرے مظاہرین اور فوج میں گھمسان کی جنگ چھڑی ، آنسو گیس کی شیلنگ بھی ہوئی اور پانی کی توپوں کا استعمال بھی۔ 51 لوگ جمہوریت کی جیت کیلئے جان کی بازی ہار گئے۔ جانی نقصان پر مصری صدر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مظاہرین کو فوجی عمارتوں سے دور رہنے کی وارننگ بھی دے دی ہے۔ تحریر اسکوائر پر ہر طرف فوجی ٹینکوں کا ڈیرا ہے، فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے ملٹری ہیڈ کورٹر پر چاروں طرف سے حملہ کیا جس کی وجہ سے جوابی فائرنگ کرنی پڑی ،مصری عدالت اخوان المسلمون کے صدر دفتر کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کرچکی ہے ،جبکہ اخوان المسلون نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوجی بغاوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.