تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:50

مصر:زیاد بہاء الدین کو وزیراعظم اور البرادعیکے نائب صدربننے کا امکان

جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں ماہر اقتصادیات زیاد بہاء الدین کو عبوری وزیراعظم اور محمد البرادعی کو نائب صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام پسند نور پارٹی نے دونوں نام مسترد کردیئے ہیں مصر میں صدارتی ترجمان کے مطابق ماہر اقتصادیات زیاد بہاء الدین عبوری وزیراعظم کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہیں وزیر اعظم بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق زیاد بہاء الدین نے کوئی فیصلہ کرنے کے لئے وقت مانگا ہے۔ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اصلاح پسند رہنما محمد البرادعی کو نائب صدر بنانے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے انہیں وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا لیکن نور پارٹی کے احتجاج کے بعد ان کا نام واپس لے لیا گیا تھا۔ نور پارٹی اب بھی دونوں ناموں پر راضی نہیں ہے۔ اس کا مطالبہ ہے کہ سیاسی طور پر غیرجانب دار کسی شخصیت کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا جائے۔ 48 سالہ زیاد بہاء الدین پیشے کے اعتبار سے تجارتی وکیل ہیں جنہوں نے لندن سے بینکنگ لاء میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔ وہ سابق صدر حسنی مبارک کے دور کے آخری برسوں میں سرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ تھے اور مبارک حکومت کے خاتمے سے پہلے مستعفی ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.