9 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:41
طالبان نے قطر میں قائم دفتراحتجاجاً بند کر دیا
جیو نیوز - دوحہ…طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حال ہی میں کھولے جانے والے دفتر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوحہ میں قائم دفتر احتجاجاٍ اور عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔طالبان کی جانب سے دفتر بند کرنے کا اعلان دفتر کی عمارت پر جھنڈا لگانے کی اجاز ت نہ ملنے پر احتجاجاً عارضی طورپر بند کیا گیا ۔طالبان نے قطر میں اپنا دفتر ایک ماہ قبل کھولاتھا۔