تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 جولائی 2013
وقت اشاعت: 23:50

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں نماز تراویح، صبح روزہ ہو گا

جیو نیوز - کراچی…سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں نماز تراویح، صبح روزہ ہو گا۔امریکا ا ور یورپ میں بھی مسلمانوں کی اکثریت آج پہلا روزہ رکھے گی، امریکا اور یورپ میں مسلم کمیونٹی ماضی کی طرح اس بار بھی تفریق کا شکار رہی اور کچھ لوگوں نے منگل کوروزہ رکھا تاہم اکثریت آج اور کچھ افراد جمعرات کو پہلا روزہ رکھیں گے۔عرب دنیا میں آج اور بھارت میں پہلاروزہ جمعرات ہی کوہوگا۔سعودی عرب سمیت عرب دنیامیں آج پہلاروزہ ہے۔ اس سے پہلے حرم میں ہزاروں افرادنے نمازتراویح اداکی۔اس موقع پر روح پر ور مناظر دیکھنے میں آئے۔برطانیہ ،اسپین،سوئیڈن اوراٹلی سمیت یورپی ممالک میں زیادہ ترمسلمان آج پہلا روزہ رکھیں گے تاہم نیدرلینڈزسمیت چند ممالک میں مسلمانوں کی قلیل تعداد نے منگل ہی کوپہلاروزہ رکھ لیا۔تاہم کچھ مسلمان جمعرات کو پہلا روزہ رکھیں گے۔پاکستانی کمیونٹی کا کہناتھاکہ اکیسویں صدی میں چاند دیکھنے کو بھی چاند پہ جانے سے زیادہ مشکل کام بنا دیا گیاہے۔امریکامیں کیلینڈرکے تحت رمضان کاآغازکرنے والوں نے بھی منگل ہی کو پہلا روزہ رکھا جبکہ کمیونٹی کی اکثریت آج پہلا روزہ رکھے گی۔پیرس کی مختلف مساجد میں آنے والوں کو اس وقت شدید پریشانی کاسامنا ہوا جب مرکزی مسجد کی جانب سے منگل کو پہلے روزے کااعلان کردیا گیا اور چند گھنٹے بعد کہا گیا کہ ایشیا اور افریقا سمیت مختلف خطوں کے مسلمان اس بات پر متفق ہیں کہ پہلا روزہ بدھ کو ہونا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.