10 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:11
مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کر دیا
جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ اخوان المسلمون نے کابینہ میں شمولیت کی پیش کش مسترد کردی ہے، عدلی منصور نے ماہر اقتصادیات حازم عبدالعزیر الببلاوی کو نیا عبوری وزیراعظم مقرر کردیاہے ، حازم سن 2011 میں مختصر مدت کیلئے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔جبکہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی کو نائب صدر برائے خارجہ امور مقرر کر دیا ہے۔کابینہ کی تشکیل میں عبوری کابینہ میں اخوان المسلمون کو اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کی دعوت دی گئی تھی ،جسے مسترد کردیا گیا ہے ۔