تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:34

طیارہ بردار بحری جہاز پر ڈورن کی کامیاب لینڈنگ

جیو نیوز - ورجینیا…امریکامیں ڈورن طیارے نے پہلی بار طیارہ بردار بحری جہاز پر لینڈنگ کی، اس سے قبل ڈرون طیارہ بحری جہاز سے بھی کامیاب پرواز کرچکا ہے۔ امریکی بحریہ کے ایکس 47 بی ڈرون نے میری لینڈ میں نیول ایئر اسٹیشن سے پرواز کا آغاز کیا ، ڈرون طیارے نے ورجینیا کے ساحل کے قریب طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج بش پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔ امریکی نیوی کے حکام نے اس تجربے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے 14 مئی کو یہ ڈرون ایک طیارہ بردار بحری جہاز سے کامیابی کے ساتھ پرواز کرچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.