تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:50

چین میں بدترین سیلاب ، حادثات میں 9 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں 50 سال کے بدترین سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔چین کے جنوب مغربی صوبوں میں شدید بارشو ں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،، مختلف حادثات میں اب تک 9 افراد ہلاک متعدد زخمی اور 62 لاپتہ ہوگئے ہیں ، بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے ،درجنوں پل بہہ گئے ، اور کئی دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا،، کئی دنوں سے جاری بارش اور سیلاب سے15 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ، گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ہائی وے ٹنل میں پھنسے 2 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے ، صوبے میں کئی پل اور ٹرین سروس بند کردی گئی ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.