11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:16
روس میں ٹیکس چوری کے جرم میں وکیل کومرنے کے بعد بھی سزا
جیو نیوز - ماسکو…روس میں ایک عدالت نے ٹیکس چوری کے جرم میں وکیل سرگی میگ نسکی کو اس کے مرنے کے بعد بھی سزا سنادی۔ماسکو کی عدالت نے ٹیکس چوری کے جرم میں امریکی نژاد سرمایہ دار ولیم بروڈرکو اس کی غیر موجودگی میں نو سال قید کی سزاسنائی ہے ، جبکہ وکیل سرگی میگ نسکی کو اس کے مرنے کے بعد بھی مجرم قرار دیا، عدالت نے سرگی کی موت کی وجہ سے ان کے خلاف کیس کو روکنے کا فیصلہ کیا،تاہم اس کے بعد کوئی بھی سزاروک دی گئی ۔