تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:54

بھارتی لوک سبھا اراکین کا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

جیو نیوز - نئی دلی…جنگ نیوز… مقبوضہ کشمیرمیں مجموعی طورپر1460اراکین پارلیمنٹ اور اراکین قانون ساز اسمبلی نے انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اپنے بیانات حلفی میں اعتراف کیا ہے کہ وہ مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز اور نیشنل واچ نے سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات کے پیش نظر موجودہ 4,807 پارلیمنٹ اور نام نہاد قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی طرف سے جمع کرائے گئے بیانات حلفی کے تجزیے میں انکشاف کیا ہے کہ ان میں سے 688اراکین جو کہ مجموعی تعداد کا 14فیصد ہیں نے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ این جی او کا کہنا ہے کہ لوک سبھا کے 543ارکین میں سے 162 یعنی 30 فیصداور لوک سبھا کے موجودہ اراکین میں سے 14فیصد نے اپنے خلاف سنگین فوجداری مقدمات درج ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ اسی طرح بھارت کی تمام ریاستی اسمبلیوں کے موجودہ 4032 اراکین میں سے 1,258 یعنی 31فیصد کے خلاف فوجداری اور ان میں سے 15 فی صد نے خود کے خلاف سنگین فوجداری مقدمات کا درج ہونے کا اقرارکیاہے۔ تجزیے میں مزید انکشاف کیا گیا ہے سب سے زیادہ جھارکھنڈ کی 2009 میں قائم اسمبلی کے 74فیصدمنتخب اراکین یعنی 74میں سے 55اراکین نے اپنے فوجداری مقدمات درج ہونے کا اعتراف کیاتھا اسی طرح بہار میں یہ شرح 58فیصد اور اتر پردیش میں 47فیصدہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.