11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:43
تھائی لینڈ کے حراستی مرکز میں روہنگیا مسلمانوں کی پہلی سحری
جیو نیوز - بنکاک …تھائی لینڈ کے حراستی مرکز میں سو سے زائد روہنگیا مسلمان نے رمضان کی پہلی سحری کی۔ میانمارمیں ظلم و ستم سہنے والے روہنگیا مسلمان اپنا گھربار چھوڑ کر تھائی لینڈ پہنچے۔ جہاں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں انہیں پر حراستی مرکز میں رکھاگیا ہے۔ جنوری سے اس حراستی مرکز میں مقیم تقریبا ایک سو دس افراد نے مرکز میں ماہ رمضان کی پہلی سحری کی۔ انتظامیہ نے بے سہارا مسلمانوں کی مدد کے لئے انہیں صاف کپڑے اور حلال خوراک فراہم کی۔ رمضان کے دوران ان افراد کو تھائی حکومت اور مقامی مسلمانوں کی جانب سے 18 کلو سے زائد چاول ، 15 کلو سبزیاں اور 10 کلو حلال گوشت فراہم کیا جائے گا۔