تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:43

نیوزی لینڈ:4171لوگوں پر بہ یک وقت رنگ پھینکنے کا منفرد ریکارڈ

جیو نیوز - ویلینگٹن …دنیا میں سب سے زیادہ لوگوں پر رنگ پھینکنے کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ میں قائم کردیا گیا، چار ہزار سے زائد لوگوں پر رنگ ڈالا گیا۔ نیوزی لینڈ کی اوٹیگو یونیورسٹی میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ لوگوں پر رنگ ڈال کر، عالمی ریکارڈ بنایا گیا۔ اس منفرد تقریب میں چار ہزار ایک سو اکہتر لوگوں پر رنگ پھینکا گیا۔ اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمایندے بھی موجود تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے ایسا کوئی ریکارڈ نہیں بنایا گیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کے لیے کم از کم 4 ہزار افراد کی شرط رکھی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.