11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:43
ڈرائیور، بچے کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ، ماں زخمی ،بچہ بچ گیا
جیو نیوز - واشنگٹن …امریکا میں ایک ڈرائیور، بچے کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا،ٹکر سے ماں زخمی ہوگئی،بچہ بال بال بچ گیا۔ ریاست مشی گن میں ایک ڈرائیور نے ایک سال کے بچے کی گاڑی کو ٹکر ماردی،جس کے بعد بچہ گاڑی سے لٹک گیا ، ڈرائیور نے فوری گاڑی روکنے کی بجائیاسے گھمایا ، اورفرار ہوگیا، ماں نے بمشکل اپنے بچے کو بچایا، پولیس نے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی وڈیو جاری کردی ہے۔