تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:28

بھارت: حملے کاخطرہ،تاج محل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

جیو نیوز - آگرہ …بھارت میں ممکنہ حملے کے پیش نظر تاج محل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے آگرہ میں واقع اس تاریخی مقام کے اطراف سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے جبکہ یہاں آنے والے ہر فرد کی جامع تلاشی لی جارہی ہے ، تاج محل کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ بہار میں بدھوں کے مذہبی مقام بدھ گایا پر بم دھماکوں کے بعد کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ حفاظت یقینی بنانے کیلیے مختلف ادارے مل کر حکمت عملی بنارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.