12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:22
پشاور:10امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئیں
جیو نیوز - پشاور…افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جاری ہے، 10امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئیں کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز افغانستان میں بگرام کے امریکی ایئربیس سے 10امریکی فوجی گاڑیاں روانہ ہوکر طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئیں۔ طورخم میں کسٹم کلیرنس ملنے کے بعد امریکی فوجی گاڑیاں کراچی بندر گاہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔ پانچ ماہ کے دوران افغانستان سے 160سے زائد امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی ہیں، جنہیں کراچی کی بندرگاہ پہنچایا جاچکاہے۔