تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:42

چین :سیلاب میں پھنسی خاتون کاشتکار کو بحفاظت نکال لیا گیا

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے بد ترین سیلاب نے نظام زندگی درہم بر ہم کر دیا۔ ملک کے مشرقی صوبے میں سیلاب میں پھنسی خاتون کاشت کار کو بحفاظت نکال لیا گیا۔چین کے مختلف علاقے ان دنوں شدید سیلاب اور بارش کی لپیٹ میں ہیں۔ صوبے شیڈونگ میں ایک خاتون کاشتکار ٹریکٹر سمیت سیلابی ریلے میں پھنس گئی، ریسکیو اہلکار خاتون کی مدد کو پہنچے تو پانی کا بہاوٴ اتنا تیز تھا کہ تین ریسکیو اہلکار خاتون کو نکالتے ہوئے خود بھی گر پڑے۔ کافی تگ و دو کے بعد ریسکیو اہلکار خاتون کو سیلابی پانی سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.