12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:59
پیرو:مسافر بس کھائی میں جاگری، 19 افراد ہلاک،متعددزخمی
جیو نیوز - لیما…پیر و میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پیرو کے جنوبی علاقے میں پہاڑی راستے پر مسافروں سے بھری بس سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر 4 سو میٹر کھائی میں جاگری۔ حادثہ میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔