12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:33
پیرس: مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جیو نیوز - پیرس … پیرس کے نزدیک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، ابتدائی اطاعات کے مطابق 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیرس کے نزدیک مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، حادثے کے بعد افراتقری مچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کا کام شروع کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق حادثے کی سنگینی دیکھتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ٹرین کے ملبے میں کئی مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔