تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 21:6

امریکا نے معزول مصری صدر محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ کردیا

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکا نے معزول مصری صدر محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مصر میں امریکی سفیر نے عبوری صدر عدلی منصور سے ملاقات کی جس میں مصر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے ملاقات میں عبوری صدر سے معزول صدر محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مصر کو چاہئے کہ وہ معزول صدر محمد مرسی کو رہا کردے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.