12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:27
صومالیہ میں سموسوں کو غیر اسلامی قرار دیکرپابندی لگادی گئی
جیو نیوز - موغادیشو…صومالیہ میں انتہاپسندوں نے انتہا کردی، سموسوں کو غیر اسلامی قرار دے کر پابندی لگادی۔ روزے داروں نے اس پابندی کو ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد سموسے ایک بار پھر بازار میں ملنے لگے ہیں۔ سموسے کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے مگر صومالیہ میں تو سموسے افطاری کاایک لازمی ساحصہ بھی ہیں۔ بہت سے صومالی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ سموسے سے ہی روزہ افطار کرنا چاہتے ہیں۔مگر ایک انتہا پسند گروپ نے انکی مخصوص شکل کے باعث انہی سموسوں کے بازار میں بیچنے پر پابندی لگا دی تھی تاہم اس گروپ کی گرفت کمزور پڑنے کے بعد اب سموسے ایک بار پھر بازاروں میں دستیاب ہیں اور خوب بک رہے ہیں۔ بھئی آخر رمضان جو ہیں۔