13 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:36
چین: سیلاب سے تباہ پْل سے لاپتہ 12 افراد اور 6 گاڑیوں کی تلاش
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں سیلاب سے تباہ ہونے والے پْل سے لاپتہ ہونے والے 12 افراد اور 6 گاڑیوں کی تلاش جاری ہے۔چین کے جنوب مشرقی صوبے سی چوآن میں آنے والے سیلاب سے جیانگ یو شہرکے دریائے پنجیانگ Panjiangپرقائم پل گرگیا۔جس سے 12 افراد اور 6 گاڑیاں لا پتہ ہوگئیں۔ 2 ہزار 7 سو سے زائد افراد تلاش کے کام میں مصروف ہیں۔ پانی کے تیز بہاوٴ کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسومیٹر طویل اور 6فٹ چوڑا پل 1967 میں تعمیر کیا گیاتھا جسے 2008 کے تباہ کن زلزے میں بھی نقصان پہنچا تھا جس کے بعد اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی تھی۔