تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:52

فرانس میں ٹرین پٹری سے اترجانے سے 6 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

جیو نیوز - پیرس…فرانس میں ٹرین پٹری سے اترجانے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔پیرس سے لیموجس جانے والی ٹرین کی چھ بوگیاں پیرس کے جنوب میں پٹری سے اترگئیں۔ فرانس کی تاریخ میں 25 سال کے دوران یہ اپنی نوعیت کا بد ترین حادثہ قراردیا گیا ہے۔ حادثہ میں چھ افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ امدادی کارکن رات گئے تک امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے اور لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری رکھی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.