14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:34
شمالی آئرلینڈ : اورنج ڈے پریڈ پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
جیو نیوز - بیلفاسٹ…شمالی آئرلینڈ میں اورنج ڈے پریڈ کے دوسرے روز بھی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جار ی ہیں۔آئرلینڈ میں مظاہرین کے ایک گروپ نے پولیس کے ساتھ جھڑپیں کی۔ پولیس پرپیٹرول بم ، پتھر اور بوتلیں پھینکیں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی ،پولیس نے آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا ۔مظاہروں کے دوران 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ پروٹیسٹنٹ اور کیتھولک گروپوں کے درمیان1998 سے ہر سال اورنج ڈے پریڈ جھڑپیں ہوتی ہیں۔