تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:0

اسنوڈن کی سیاسی پناہ کی درخواست نہیں ملی،روس

جیو نیوز - واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے راز افشاں کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کی روس میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست روسی حکام کو نہیں ملی۔ا سنوڈن نے روس میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد سے ملاقات کی اور کہاکہ وہ روس میں سیاسی پناہ لینا چاہتا ہے ۔ اس نے کہاکہ اسے وینزویلا ‘ بولیویا جانے سے قبل عارضی سیاسی پناہ چاہیے ۔ ان ممالک نے اسے سیاسی پناہ کی پیشکش کی ہے تاہم روس کی مائیگریشن سروس کے سربراہ کونسٹا فٹ من نے کہا ہے کہ انھیں ا سنوڈن کی طرف سے سیاسی پناہ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔ قبل ازیں سنوڈن نے روس میں سیاسی پناہ کیلئے کوشش کی تھی لیکن صدرپوٹن نے درخواست پرغور کیلئے مزید امریکی راز افشاں نہ کرنے کی شرط عائد کی جس پرا سنوڈن نے درخواست واپس لے لی۔ تاہم جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے شرکاء نے کہاکہ وہ اب مزید راز افشاں نہ کرنے پر رضامند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.