تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:45

رش کے وقت وہیل چیئر پر طواف کعبہ پر پابندی

جیو نیوز - ریاض … سعودی حکام نے رش کے وقت وہیل چیئر کے ذریعے طوافِ کعبہ پر پابندی لگادی ہے۔ حرم شریف کی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ یحییٰ بن مساعد الزہرانی نے کہاکہ رش کے دوران وہیل چیئر کی وجہ سے کسی حادثے اور معتمرین کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے، اس لئے رش کے وقت وہیل چیئر مطاف میں لے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سعودی حکام نے عمرہ کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ معتمرین کو عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی اپنے ممالک واپس بھیجا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.