14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:45
آئر لینڈ: اورنج ڈے پریڈ پر دوسرے روز بھی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
جیو نیوز - بیلفاسٹ … شمالی آئرلینڈ میں اورنج ڈے پریڈ کے دوسرے روز بھی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جار ی ہیں ۔آئرلینڈ میں مظاہرین کے ایک گروپ نے پولیس کے ساتھ جھڑپیں کیں، پولیس پر پیٹرول بم، پتھر اور بوتلیں پھینکیں، کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی، پولیس نے آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا ۔ مظاہروں کے دوران 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاگیا، پروٹسٹنٹ اور کیتھولک گروپوں کے درمیان 1998ء سے ہر سال اورنج ڈے پریڈ جھڑپیں ہوتی ہیں۔