15 جولائی 2013
وقت اشاعت: 0:33
پاکستانی و غیر ملکی جنگجووٴں نے شام کارخ کرلیا : غیر ملکی خبر ایجنسی
جیو نیوز - کراچی…ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی و غیر ملکی جنگجووٴں نے شام کارخ کرلیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق جنگجو بشارالاسد کی حکومت کیخلاف باغیوں کا ساتھ دینے پہنچے ہیں، ان جنگجووٴں میں القاعدہ، طالبان اورکالعدم لشکرجھنگوی کے افراد شامل ہیں۔ پاکستان نے غیر ملکی خبرایجنسی کے دعوے کی تردید کردی۔