15 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:19
چین:صوبے شینگ زی میں بارشوں سے مزید 4 افراد ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ… چین کے شمال مشرقی صوبے شینگ زی میں بارشوں سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ شینگ زی صوبے میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی ہے ، گزشتہ روز Yanchuan کاوٴنٹی میں ریسکیو آپریشن کے دوران اچانک ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مٹی کے تودے گرنے اور بارشوں سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا، پانچ کاوٴنٹیز میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سیاب تک 116 افراد ہلاک اور 2 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔