تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:0

گڑ گاواں میں بھارتی پولیس کا چھاپہ،سگریٹ اور مے نوش 100بچے گرفتار

جیو نیوز - نئی دہلی …شمالی بھارت کے شہر گڑگاوٴں کے کیفے میں اسکول کے سو سے زائد بچوں کو سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق اس بار میں 20 برس اور 15 برس سے کم عمر سو سے زائد بچے موجود تھے۔یہ بچے شرا ب نوشی اور سگریٹ نوشی میں مصروف تھے۔پولیس کی جانب سے ایکسائزڈپارٹمنٹ کے ہمراہ اس کیفے پر چھاپہ مارا گیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ بیشتر بچے شہر کے معروف اسکولوں سے تعلق رکھتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.