15 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:20
اسپین:وزیراعظم کا کرپشن کے الزامات پر مستعفی ہونے سے انکار
جیو نیوز - میڈرڈ…اسپین کے وزیراعظم ماریانوراجوئے نے کرپشن اسکینڈل کے الزامات مستردکرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکارکردیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے انھیں مینڈیٹ دیا ہے۔ اور وہ اپنی مدت اقتدار مکمل کریں گے۔ہسپانوی وزیراعظم پر 1990 میں وزارت کے دور میں خفیہ طورپر رقم لینے کا الزام ہے۔