تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:59

لاس اینجلس: سیاہ فام کے قتل کے سفید فام ملزم کی بریت کیخلاف احتجاج

جیو نیوز - لاس اینجلس… سیاہ فام مارٹن کے قتل کے خلاف اور زمرمین کی بریت کے عدالتی فیصلے پر امریکا بھر میں احتجا ج کیا گیا ہے۔لا س اینجلس میں ہزاروں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بھی گشت کررہی ہے۔فلوریڈا میں گارڈ جارج زمرمین نے چو رسمجھ کر نہتے سیاہ فام مارٹن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، کئی ماہ عدالت میں مقدمے کی شنوائی کے بعد زمرمین کے حق میں فیصلہ آیا اورا سے بے گناہ قرار دے دیا گیا۔اسی کیس کا اہم گواہ مارٹن کا دوست کہتا ہے کہ اسے عدالتی فیصلے پر حیرانی ہوئی ہے جبکہ وکیل استغاثہ کے مطابق حقائق چھپانا اس کے پیشے کی توہین ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ہفتے سے امریکا بھر میں احتجاج جاری ہے جو مارٹن کو انصاف دلانے کی آواز بلند کررہے ہیں ان کاکہناہے کہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.