تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جولائی 2013
وقت اشاعت: 13:14

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گہرے سمندر میں قدیم جہازکا معائنہ کیا

جیو نیوز - ماسکو…روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گہرے سمندر میں خصوصی گاڑی کے ذریعے قدیم جہاز کے ڈھانچے کا معائنہ کیا۔خلیج فن لینڈ میں ہونے والی اس مہم جوئی میں پیوٹن انتہائی جاذب نظر دکھائی دیئے۔انھوں نے 20 منٹ 50 میٹرز گہرائی میں گزارے۔انہوں نے روسی جیوگرافک سوسائٹی کے کام کو سراہا۔یہ جہاز جنگ عظیم دوم کے دور میں ڈوب گیا تھا اور کئی روسی بحریہ کے اہلکار جہاز ڈوبنے کی وجہ سے مارے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.