تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:51

فرنچ کمپنی سے رشوت طلب کرنیوالا بھارتی ونگ کمانڈر برطرف

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈراے کے ٹھاکررشوت مانگنے کے جرم میں برطرف کردئیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ونگ کمانڈراے کے ٹھاکر نے 2011 میں ائیروانڈیاشوکے دوران فرانسیسی ادارے سے مبینہ طور پر رقم مانگی تھی۔ ونگ کمانڈراے کے ٹھاکر کے خلاف 2برس سے انکوائری ہورہی تھی۔ ونگ کمانڈرنے فرانسیسی ادارے سے طیارے کی نمائش کیلیے اچھی جگہ دینے کیلیے رقم مانگی تھی۔ونگ کمانڈر کے خلاف فرانسیسی ادارے کے حکام نے خود شکایت کی اور ادارے کا رکن اے کے ٹھاکر کے خلاف انکوائری کمیشن کے سامنے پیش بھی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.