تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جولائی 2013
وقت اشاعت: 1:31

وہائٹ ہاوٴس کے قریب مسلح شخص گرفتار، پستول اور 2چاقو برآمد

جیو نیوز - واشنگٹن…واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے قریبی پارک سے ایک شخص کو گرفتارکرکے پستول اور 2چاقو برآمدکرلیے گئے۔امریکی حکام کاکہناہے کہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے مشتبہ شخص کو وائٹ ہاوٴس کے قریبی پارک سے ممنوعہ اسلحے سمیت حراست میں لیاگیا۔اس کے قبضے سے ایک پستول اور2چاقو ملے ہیں جس پراسلحہ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیاجائے گا۔سیکرٹ سروس کے ترجمان برین لیرے کے مطابق مشتبہ شخص کوLafayetteپارک میں اس وقت پکڑاگیاجب وہ صدارتی رہائش گاہ کے شمالی حصے کی طرف تھا۔ملزم کی شناخت کرسٹوفربرگس کے نام سے ہوئی ہے جسے واشنگٹن پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.