تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:9

معروف کامیڈین البیلا کی 9ویں برسی

جیو نیوز - لاہور…اسٹیج ،ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین البیلا کوہم سے بچھڑے 9 سال بیت گئے۔ البیلا نے اپنے کیئریرمیں کئی یادگار کردار ادا کیے۔فلم ٹی وی اور تھیٹر کے ممتاز مزاحیہ اداکارالبیلا، جن کا اصل نام اختر حسین تھا، 7 اپریل 1944 کوبھارتی شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ فلمی دنیا کی چکا چوند نے لڑکپن میں ہی البیلا کو گوجرہ سے لاہور نقل مقانی پر مجبور کر دیا۔انہیں گلوکاری کا بے حد شوق تھا جس کی تکمیل وہ نجی محافل میں کیا کرتے تھے جبکہ انہیں فلم ’سائرن‘، ’ سْپر گرل ‘ اور ’اللہ دِتا‘ میں گلوکاری کا موقع بھی مِلا۔ٹی وی کے بعد انہوں نے اسٹیج پر طبع آزمائی کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے بھرپور کامیابی کی نوید لایا، یہاں ان کی قسمت کا ستارہ چمکا اور وہ عوام کی بھرپور پذیرائی کے حقدار ٹھہرے۔اسٹیج ڈرامہ 'sixer' جو اداکار امان اللہ کا پہلا ڈرامہ تھا۔مذہبی رجحانات کے حامل البیلا کے فنکار دوستوں میں خالد سلیم موٹا، منور ظریف، سلطان راہی، رنگیلا اور دیگر شامل تھے، جبکہ اسٹیج سے وابستہ دورِ حاضر کے اکثر اداکار انہیں استاد کا درجہ دیتے ہیں۔ البیلا کے 9 بچوں میں سے صرف ایک فرزند’ ہنی البیلا‘ نے اپنے باپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کو اپنایا ہے۔البیلا 17جولائی 2004 کو حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کر گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.